کاروبار
Time 21 فروری ، 2024

سونے کی قیمت میں مسلسل دوسرے روز بھی اضافہ

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں 750 روپے اضافہ ہوا ہے/ فائل فوٹو
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں 750 روپے اضافہ ہوا ہے/ فائل فوٹو

ملک میں سونے کی فی تولہ قمیت میں 750 روپے کا اضافہ  ہوگیا۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں 750  روپے کا  اضافہ ہوا ہے جس کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت 215200 روپے ہوگئی ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن   کا کہنا ہے کہ 10 گرام سونا 644 روپے مہنگا ہوا جس کے بعد 10 گرام سونے کی قیمت  184500 روپے ہوگئی ہے۔

مزید خبریں :