Time 21 فروری ، 2024
پاکستان

سندھ ہائیکورٹ نے الیکشن کے دن انٹرنیٹ بند کرنے کی وجوہات طلب کرلیں

عدالت نے ایک مرتبہ پھر انٹر نیٹ سروس اور سوشل میڈیا بحال کرنے کا حکم دیا ہے/ فائل فوٹو
عدالت نے ایک مرتبہ پھر انٹر نیٹ سروس اور سوشل میڈیا بحال کرنے کا حکم دیا ہے/ فائل فوٹو

کراچی: سندھ ہائیکورٹ نے وفاقی حکومت سے الیکشن کے دن انٹرنیٹ بند کرنے کی وجوہات طلب کر لیں۔

سندھ ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عقیل عباسی نے انٹرنیٹ بندش سے متعلق درخواست پر سماعت کی جس میں عدالت نے کہا کہ عدالتی احکامات کو کیوں سنجیدہ نہیں لیا جاتا، جبران ناصر ایڈووکیٹ کی درخواست پر کیا جواب جمع کرایا ہے؟ کیا ہوتا ہے کیا نہیں ہوتا؟ ہم مخصوص ٹائم کا پوچھ رہے ہیں کہ انٹر نیٹ کیوں بند کیا ہے ، ایسے نہیں چلے گا، بہت ہو گیا تماشہ۔

چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ نے وکیل سے سوال کیا کہ کیا سندھ حکومت نے انٹرنیٹ بند کرنے کا کہا تھا؟ اس پر درخواست گزار کے وکیل نے جواب دیاکہ ہم نے ایسی کوئی درخواست نہیں دی ہمیں جواب کے لیے مہلت دی جائے۔

بعد ازاں عدالت نے ایک مرتبہ پھر انٹر نیٹ سروس اور سوشل میڈیا بحال کرنے کا حکم دیا اور  وفاقی حکومت سے الیکشن کے دن انٹرنیٹ بند کرنے کی وجوہات طلب کر لیں۔

عدالت نے کیس کی مزید سماعت 5 مارچ تک ملتوی کردی۔


مزید خبریں :