پاکستان
Time 21 فروری ، 2024

'مولانا آپ نے بہت دیر کردی ہے'، جے یو آئی کی بلوچستان میں حکومت سازی کی پیشکش پر ڈار کا جواب

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

اسلام آباد:  بلوچستان میں حکومت سازی پر مشاورت کے حوالے سے  مسلم لیگ ن اور  جے یو آئی وفدکی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔

دونوں جماعتوں کے وفودکے درمیان ملاقات  میں بلوچستان میں حکومت سازی پر مشاورت کی گئی۔

سیکرٹری جنرل  جے یو آئی عبدالغفور  حیدری کا کہنا تھا کہ  جے یو  آئی اور ن لیگ کم ازکم بلوچستان میں حکومت بناسکتی ہیں۔

 اس پر ن لیگ کے رہنما اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ  ہم تو  چاہتے تھےکہ مل کر چلا جائے لیکن مولانا  آپ نے بہت دیر کردی،گزشتہ  چار دن سے آپ سے رابطہ کر  رہے  تھے لیکن رابطہ  نہیں ہوا۔

اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ  اب ہم نے پیپلزپارٹی کے ساتھ شراکت اقتدار کا معاہدہ کرلیا ہے،  ن لیگ بلوچستان میں پیپلزپارٹی کے ساتھ مل کر حکومت بنانے والی ہے۔

اسحاق ڈار نے مزید کہا کہ  جے یو آئی اور  ہمارا  پرانا ساتھ ہے، ہم گرم سرد موسم میں ساتھ چلے ہیں، جے یو آئی کی پیشکش کے حوالے سے اعلیٰ قیادت کو  آگاہ کیا جائےگا۔

اسحاق ڈار نے جے یو آئی  وفد کو جواب دیا کہ  اب اعلیٰ قیادت ہی اس  پرکوئی فیصلہ کرسکتی ہے۔

مزید خبریں :