25 جنوری ، 2013
کراچی…عید میلادالنبیﷺکے موقع پر سیکیورٹی کے پیش نظر ملک کے مختلف شہروں میں رات دس بجے تک موبائل فون سروس معطل کردی گئی ہے۔ ڈیرہ اسماعیل خان میں موٹر سائیکل چلانے پر رات 12 بجے تک پابندی ہے۔ ملک کے انسٹھ شہروں میں موبائل فون سروس معطل کی گئی ہے۔پنجاب میں لاہور، راولپنڈی، سرگودھا ، فیصل آباد سیالکوٹ، گوجرانوالہ ، ملتان، ڈیرہ غازی خان ،رحیم یار خان ، بھکر،دریاخان،ساہیوال، چیچہ وطنی سمیت دیگر شہروں میں موبائل فون سروس بند ہے۔سندھ کے سات شہروں میں موبائل فون سروس معطل ہے۔جن میں کراچی،حیدرآباد، خیرپور،میرپور خاص،سکھر،لاڑکانہ اور نوشہروفیروز شامل ہیں۔ بلوچستان میں صرف صوبائی دارلحکومت کوئٹہ میں موبائل فون سروس معطل ہے۔ دوسری طرف ڈیرہ اسماعیل خان میں سیکیورٹی کے پیش نظر موٹر سائیکل چلانے پر رات 12 بجے تک پابندی عائد کردی گئی ہے۔جبکہ ضلع ٹانک میں موٹر سائیکل ڈبل سواری پر غیر معینہ مدت تک پابندی عائد کی گئی ہے۔