بالی وڈ اداکارہ رکول پریت سنگھ شادی کے بندھن میں بندھ گئیں

اداکارہ رکول پریت نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شوہر جیکی بھگنانی کے ساتھ تصاویر شیئر کیں۔ فوٹو انڈین میڈیا
اداکارہ رکول پریت نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شوہر جیکی بھگنانی کے ساتھ تصاویر شیئر کیں۔ فوٹو انڈین میڈیا

بھارتی اداکارہ رکول پریت سنگھ اداکار و ہدایتکار جیکی بھگنانی کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھ گئیں۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اسٹار جوڑے کی شادی کی تقریب ریاست گووا میں ہوئی جہاں نئے شادی شدہ جوڑے کے اہلِ خانہ اور قریبی دوستوں نے بھی شادی میں شرکت کی۔

اداکارہ رکول پریت سنگھ نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شوہر جیکی بھگنانی کے ساتھ تصاویر شیئر کیں جس پر  لکھا کے ’اب میرے اور ہمیشہ کیلئے میرے۔‘

اداکارہ کی جانب سے شیئر کی جانے والی تصاویر میں نوبیاہتا جوڑا عروسی جوڑے میں دکھائی دے رہا ہے۔

رکول پریت  سنگھ کی شادی میں فلم انڈسٹری کی مشہور اداکارہ شلپا شیٹی اور ان کے شوہر راج کندرا کے علاوہ ورون دھون اور ان کی اہلیہ نتاشا دلال نے بھی شرکت کی۔ 

اداکارہ رکول پریت نے حالی میں ہی بالی وڈ فلم آیالان میں کام کیا ہے اور اس سے پہلے وہ ’دے دے پیار دے‘، ’یاریاں‘ اور ’چھتری والی‘ میں بھی جلوہ گر ہو چکی ہیں جبکہ ان کے شوہر جیکی بھگنانی کی جانب سے پرڈیوس کی جانے والی فلم بڑے میاں چھوٹے میاں 9 اپریل 2024 کو ریلیز ہونے جا ر ہی ہے جس میں اداکارہ اکشے کمار، ٹائیگرو شروف اور اداکارہ مانوشی چلر  مرکزی کرداروں میں نظر آئیں گے۔

مزید خبریں :