کراچی کے ریڈ زون میں ایک ماہ کیلئے دفعہ 144 نافذ، نوٹیفکیشن جاری

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

کراچی میں ریڈ زون کے علاقے میں ایک ماہ کیلئے دفعہ 144 نافذ کردی گئی ہے، محکمہ داخلہ سندھ نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ دفعہ 144 کا نفاذ انسپیکٹر جنرل (آئی جی) پولیس سندھ کی درخواست پر کیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق آئی جی سندھ کی جانب سے محکمہ داخلہ کو خط لکھ کر بتایا گیا تھا کہ 24 فروری کو سندھ اسمبلی کا اجلاس بلایا گیا ہے، انٹیلی جنس اطلاعات ہیں کہ کچھ شرپسند عناصر کی جانب سے اس موقع پر احتجاج کی کال دی گئی ہے جس سے جمہوری عمل میں رکاوٹ اور امن و امان میں خلل کی صورتحال پیدا ہونے کا خطرہ ہے۔

فوٹو: اسکرین شاٹ
فوٹو: اسکرین شاٹ

نوٹیفکیشن کے مطابق محکمہ داخلہ سندھ نے آئی جی سندھ کے بتائے اسباب پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کیلئے پیشگی اقدامات کرتے ہوئے کراچی میں ریڈ زون میں ایک ماہ کیلئے دفعہ 144 کی نفاذ کرنے کی منظوری دیدی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق اگلے ایک ماہ کیلئے کراچی کے ساؤتھ زون اور ریڈ زون میں لوگوں کے جمع ہونے، احتجاج اور ریلیوں پر پابندی ہوگی۔

نوٹیفکیشن میں ریڈ زون اور ساؤتھ زون سے متعلقہ پولیس اسٹیشنوں پر تعینات ایس ایچ اوز کو دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرنے پر پی پی سی 188 کے تحت قانونی کارروائی کی ہدایات دی گئی ہے۔

مزید خبریں :