دنیا
25 جنوری ، 2013

پاکستان کے ساتھ دوستی کا ہاتھ بڑھانے کو کمزوری نہ سمجھا جائے، مکھرجی

پاکستان کے ساتھ دوستی کا ہاتھ بڑھانے کو کمزوری نہ سمجھا جائے، مکھرجی

نئی دہلی … بھارتی صدر پرناب مکھرجی نے کہا ہے کہ پاکستان کے ساتھ دوستی کا ہاتھ بڑھانے کیلئے تیار ہیں لیکن اسے ہرگز کمزوری نہ سمجھا جائے۔ بھارتی صدر پرناب مکھرجی نے قوم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لائن آف کنٹرول پر کشیدگی کے باوجود پاکستان کے ساتھ دوستی کا ہاتھ بڑھاتے ہیں لیکن اسے ہرگز بھارت کی کمزوری نہ سمجھا جائے۔ انہوں نے کہا کہ حالیہ دنوں میں لائن آف کنٹرول پر کشیدگی دیکھنے میں آئی ہے لیکن بھارت چاہتا ہے کہ سرحدوں پر امن رہے۔ ان کاکہناتھا کہ غیر ریاستی عناصر کے ذریعے دہشت گردی تشویش کا باعث ہے۔

مزید خبریں :