پاکستان
Time 26 فروری ، 2024

کوئٹہ میں چارجماعتی اتحاد نے ڈی سی آفس کے سامنے دھرنا ختم کر دیا

حالیہ انتخابات میں مبینہ دھاندلی کےخلاف بی این پی، پی کے میپ، نیشنل پارٹی اورایچ ڈی پی کا دھرنا 17 روز سے جاری تھا— فوٹو: فائل
حالیہ انتخابات میں مبینہ دھاندلی کےخلاف بی این پی، پی کے میپ، نیشنل پارٹی اورایچ ڈی پی کا دھرنا 17 روز سے جاری تھا— فوٹو: فائل

کوئٹہ میں ڈپٹی کمشنر کے آفس کے باہر چارجماعتی اتحاد کی جانب سے گزشتہ دو ہفتوں سے زائد عرصے تک جاری دھرنا ختم کردیا گیا۔

حالیہ انتخابات میں مبینہ دھاندلی کےخلاف بی این پی، پی کے میپ، نیشنل پارٹی اورایچ ڈی پی کا دھرنا 17 روز سے جاری تھا۔

ذرائع کے مطابق کوئٹہ میں چارجماعتی اتحاد کے احتجاجی کیمپ میں اتحادمیں شامل چاروں جماعتوں کے محض چند کارکن موجود تھے تاہم احتجاجی کیمپ کے باعث ڈی سی آفس کے سامنے انسکمب روڈ ٹریفک کیلئے بند کیا گیا تھا۔

ذرائع کے مطابق انسکمب روڈ بند ہونے سے لیاقت پارک اور فیاض سنبل چوک سے سول اسپتال جانے والے راستے بھی بند تھے، سڑکیں بند ہونے سے شہریوں کو آمدورفت میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا تھا۔

مظاہرین کا مطالبہ تھا کہ انتخابات کے نتائج فارم 45 کے مطابق تیار کئے جائیں اور ان کا نوٹیفکیشن جاری کیا جائے بصورت دیگر وہ احتجاجی تحریک کو وسعت دیں گے۔

مزید خبریں :