پاکستان
26 جنوری ، 2013

پشاور: عید میلاد النبی کا مرکزی جلوس قصہ خوانی بازار میں اختتام پذیر

پشاور: عید میلاد النبی کا مرکزی جلوس قصہ خوانی بازار میں اختتام پذیر

پشاور…پشاور میں عید میلاد النبیﷺ کا مرکزی جلوس قصہ خوانی بازار میں اختتام پذیر ہوگیا، جشن عید میلالنبیﷺ کی مناسب سے پشاور کا مرکزی جلوس میلاد چوک سے برآمد ہوا۔ جلوس ہشت نگری، چوک شادی پیر، کریم پورہ بازار، چوک یادگار، مسگراں بازار سے ہوتا ہوا قصہ خوانی بازار پہنچ کر اختتام پزیر ہوگیا۔ جلوس کے راستوں کو بڑی خوبصورتی سے سجایا گیا ہے۔ جلوس میں شریک شمع رسالت کے پروانوں نے آقائے دو جہاں کی بارگاہ میں درود و سلام کے نظرانے پیش کئے۔ جلوس کے اختتام پر پشاور کے روحانی پیشوا نورالحسنین گیلانی نے اجتماعی دعا کی ، جس میں ملک کی سلامتی اور ترقی کے لئے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔

مزید خبریں :