26 فروری ، 2024
پنجاب کی پہلی خاتون وزیراعلیٰ مریم نواز وزیراعلیٰ آفس پہنچ گئیں۔
وزیراعلیٰ مریم نواز کو وزیر اعلیٰ آفس پہنچنے پر گارڈ آف آنر پیش کیا گیا اور پولیس کے چاق و چوبند دستے نے سلامی پیش کی۔
مریم نواز نے چیف منسٹر آفس کا چارج سنبھال لیا اور صوبے میں امن وامان سے متعلق اجلاس کی صدارت کی۔
خیال رہے کہ مریم نواز ملک کے کسی صوبے کی پہلی خاتون وزیراعلیٰ ہیں، انہوں نے پنجاب اسمبلی میں وزیراعلیٰ کے انتخاب میں 220 ووٹ حاصل کیے اور منتخب ہوئیں۔