Time 26 فروری ، 2024
پاکستان

آئی ایم ایف نے شفاف الیکشن کی یقین دہانی کرائی، خط لکھنا کمٹمنٹ کا فالو اپ ہے: مہر بانو

آئی ایم ایف کو خط ابھی نہیں لکھا گیا اور نہ پتہ ہے کہ خط میں کیا ہوگا: رہنما پی ٹی آئی— فوٹو:فائل
آئی ایم ایف کو خط ابھی نہیں لکھا گیا اور نہ پتہ ہے کہ خط میں کیا ہوگا: رہنما پی ٹی آئی— فوٹو:فائل

پاکستان تحریک انصاف کی رہنما و سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی بیٹی مہربانو قریشی نے کہا ہے کہ عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کو خط لکھنا ان کی کمٹمنٹ کا فالو اپ ہے۔

میڈیا سے گفتگو میں مہربانو قریشی کا کہنا تھاکہ آئی ایم ایف کو خط ابھی نہیں لکھا گیا اور نہ پتہ ہے کہ خط میں کیا ہوگا، جو چیز ابھی ہوئی نہیں اس پر تنقید شروع کردی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف خود بانی پی ٹی آئی کے پاس آیا تھا اور آئی ایم ایف نے یقین دہانی کرائی تھی کہ الیکشن وقت پرصاف شفاف ہوں گے مگر نہ الیکشن صاف شفاف ہوئے اور نہ وقت پر ہوئے۔

مہربانو قریشی کا کہنا تھاکہ آئی ایم ایف کو خط لکھنا ان کی کمٹمنٹ کافالواپ ہے۔

مزید خبریں :