پاکستان
26 جنوری ، 2013

کراچی: پتنگ کی ڈور سے بچی کی ہلاکت پر ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کا اظہار افسوس

کراچی: پتنگ کی ڈور سے بچی کی ہلاکت پر ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کا اظہار افسوس

کراچی…ناظم آباد میں پتنگ کی ڈورسے گلہ کٹنے کے باعث 7سالہ بچی کے جاں بحق ہونے پر ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی نے افسوس کا اظہا ر کیا ہے۔ ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی نے حکو مت سے مطالبہ کیا ہے کہ اس قسم کے حادثات کی روک تھام اورشہریوں کی قیمتی جانوں کے تحفظ کیلئے ٹھوس بنیادوں پراقدامات بروئے کار لائیں جائیں۔ ایم کیوایم کے علاقائی ذمہ داران نے غم زدہ خاندان سے ملاقات کی اور ناگہانی حادثے میں بچی کی ہلاکت پرایم کیوایم کی جانب سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہارکیا، معصوم بچی کے غم زدہ والدین سمیت تمام سوگوارلواحقین سے دلی تعزیت و ہمدردی کااظہارکرتے ہوئے انہیں صبرکی تلقین کی۔ رابطہ کمیٹی نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ بچی کوجنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطافرمائے اورغم زدہ والدین و دیگر تمام سوگوارلواحقین کوصبرجمیل عطاکرے۔

مزید خبریں :