Time 28 فروری ، 2024
پاکستان

نئی قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کون ہوگا؟

عمر ایوب خان وزیر اعظم کے عہدے کے امید وار ہیں اور سنی اتحاد کونسل کے پاس قومی اسمبلی کے ایوان میں اس وقت 81 ارکان ہیں۔ فوٹو فائل
عمر ایوب خان وزیر اعظم کے عہدے کے امید وار ہیں اور سنی اتحاد کونسل کے پاس قومی اسمبلی کے ایوان میں اس وقت 81 ارکان ہیں۔ فوٹو فائل

اسلام آباد: نئی قومی اسمبلی میں سنی اتحاد کونسل کا اپوزیشن لیڈر کون ہو گا؟

پی ٹی آئی میں اس حوالے سے یکسوئی نظر نہیں آئی، ممتاز پارلیمنٹیرین عمر ایوب خان وزیر اعظم کے عہدے کے امید وار ہیں اور سنی اتحاد کونسل کے پاس قومی اسمبلی کے ایوان میں اس وقت 81 ارکان ہیں۔

عمر ایوب وزیر اعظم کا الیکشن نہ جیتے تو اپوزیشن لیڈر بن سکتے ہیں تاہم پی ٹی آئی کے حلقوں میں اپوزیشن لیڈر کیلئے نام سامنے آئے ہیں۔

عمر ایوب خان کے علاوہ سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر، بیرسٹر گوہر خان بھی قائد حزب اختلاف کے امیدواروں میں شامل ہیں، کہا جارہا ہے کہ شیر افضل مروت بھی سنی اتحاد کونسل میں اپوزیشن لیڈر کے امید وار ہوں گے اور انہیں بانی پی ٹی آئی کی حمایت بھی حاصل ہے۔

مزید خبریں :