کھیل

کراچی کنگز کے درجن سے زائد کھلاڑیوں کا پیٹ خراب، ایک پلیئر اسپتال میں داخل

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز  کراچی کنگز کے درجن سے زائد کھلاڑیوں کا پیٹ خراب ہوگیا جبکہ ایک کھلاڑی اسپتال میں داخل ہے۔

ذرائع کے مطابق کراچی کنگز کے 13 کھلاڑیوں کو بدہضمی کی شکایات ہوگئی ہے۔  ڈینئل سیمز کو ڈرپ لگی ہیں، ڈوپلائی بھی اسپتال میں ہیں جبکہ تبریز شمسی کی طبیعت بھی ٹھیک نہیں ہے، میر حمزہ اور عرفات منہاس کو بھی بخار ہے۔

ٹیم ذرائع کا بتانا ہے کہ کراچی کنگز کے 3 کھلاڑیوں کو ہوٹل میں ڈرپ لگوائی گئی ہے، کھلاڑیوں نے ہوٹل میں ہی کھانا کھایا جس کے بعد یہ صورتحال پیش آئی۔

ذرائع کے مطابق  پیٹ خراب ہونے والوں میں غیر ملکی کھلاڑی بھی شامل ہیں، گزشتہ روز بھی ڈینئل سیمز اور جیمز وینس پیٹ خراب کی وجہ سے میچ نہیں کھیلے تھے۔

واضح رہے کہ آج کراچی کنگز کا مقابلہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز سے ہونا ہے۔

 ٹیم ذرائع کا کہنا ہے کہ پی سی بی سے رابطہ میں ہیں کوشش کر رہے ہیں کہ کچھ کھلاڑی میچ کیلئے دستیاب ہوں۔

ذرائع کے مطابق کراچی کنگز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا میچ شیڈول کے مطابق کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

دوسری جانب پی ایس ایل انتظامیہ نے بیماری کی وجہ سے غیر ملکی کھلاڑیوں کی لمٹ میں کمی کی اجازت دی ہے۔

کراچی کنگز کو فائنل الیون میں کم از کم دو غیر ملکی کھلانے کی اجازت دی ہے۔

مزید خبریں :