26 جنوری ، 2013
شمالی بنگال …شمالی بنگال میں خوفناک آگ نے کچی بستی کو جلا کے راکھ کر دیا۔آگ بجھانے 11 فائر ٹینڈرز پہنچ گئے۔بھارتی ریاست شمالی بنگال میں صبح سویرے کچی آبادی میں آگ بھڑک اٹھی۔اور دیکھتے ہی سیکھتے جھونپڑیوں کو اپنی لپیٹ میں لے کر،راکھ کا ڈھیر بنا دیا۔بھڑکتی آگ پر قابو پانے کے لئے 11 فائر ٹینڈرز موقع پر پہنچے ۔کچھ افراد نے آگ بجھانے کی کارروائیوں میں حصہ لیا تو کچھ جلی ہوئی راکھ سے استعمال کی اشیاء ڈھونڈتے رہے۔آگ سے کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔آگ لگنے کی وجہ تاحال معلوم نہیں کی جاسکی۔