26 جنوری ، 2013
اسلام آباد … پی ٹی اے نے کامران فیصل کے موبائل فون کا ڈیٹا سپریم کورٹ میں جمع کرادیا ہے۔ پی ٹی اے ذرائع کے مطابق رجسٹرار سپریم کورٹ کی جانب سے پی ٹی اے کو ہدایت کی گئی تھی کہ نیب کے تفتیشی افسر کامران فیصل مرحوم کے موبائل فون کا ڈیٹا جمع کرایا جائے اور یہ ڈیٹا سپریم کورٹ کو فراہم کردیا گیا ہے جس میں ٹیلی فون کالز اور ایس ایم ایس کی مکمل تفصیلات شامل ہیں۔