Time 04 مارچ ، 2024
پاکستان

سندھ میں گریڈ ایک سے 15 تک کی ملازمتوں پر عائد پابندی برقرار

سندھ ہائیکورٹ میں سرکاری محمکوں میں ملازمتوں پرپابندی کے لیے ایم کیو ایم کی درخواست پر سماعت ہوئی/ فائل فوٹو
سندھ ہائیکورٹ میں سرکاری محمکوں میں ملازمتوں پرپابندی کے لیے ایم کیو ایم کی درخواست پر سماعت ہوئی/ فائل فوٹو

کراچی: سندھ ہائیکورٹ کی جانب سے صوبے میں گریڈ ایک سے 15 تک کی ملازمتوں پر پابندی برقرار رکھی گئی ہے۔

سندھ ہائیکورٹ میں سرکاری محمکوں میں ملازمتوں پرپابندی کے لیے ایم کیو ایم کی درخواست پر سماعت ہوئی جس سلسلے میں ایم کیو ایم کی جانب سے بیرسٹر فروغ نسیم عدالت میں پیش ہوئے۔

عدالت نے سرکاری محکموں میں ملازمتوں پر عائد پابندی کے حکم امتناع میں توسیع کرتے ہوئے گریڈ ایک سے 15 تک کی ملازمتوں پر پابندی برقرار رکھی ہے۔

عدالت نے درخواست کی مزید سماعت 18 مارچ تک ملتوی کردی۔

مزید خبریں :