Time 04 مارچ ، 2024
کھیل

نیشنل شوٹنگ چیمپئن شپ، نیوی کی ٹیم نے ایک اور ریکارڈ اپنے نام کرلیا

فوٹو: جیو نیوز
فوٹو: جیو نیوز

نیشنل شوٹنگ چیمپئن شپ میں دوسرے روز بھی نئے ریکارڈ کا سلسلہ نہ رکا، پران رائفل میں پاکستان نیوی کی ٹیم نے ایک اور  نیا ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔

پی این ایس کارساز شوٹنگ رینج میں ہونے والی 31 ویں نیشنل شوٹنگ چیمپئن شپ کے دوسرے روز  بھی دلچسپ مقابلے ہوئے۔

50 میٹر  پران رائفل ٹیم ایونٹ میں پاکستان نیوی نے نیا ریکارڈ  اپنے نام کیا، تین شوٹرز پر مشتمل ٹیم نے 1853 اعشاریہ 4 پوائنٹس کے ساتھ نیا ریکارڈ اپنے نام کیا۔

اس قبل بھی یہ ریکارڈ 1848 اعشاریہ 7 پوائنٹس کے ساتھ نیوی کی ٹیم کے پاس ہی تھا۔

 دوسرے روز اسکیٹ اولمپکس ایونٹ میں آرمی کے شوٹر امام ہارون ایک پوائنٹ کے فرق سے نیا ریکارڈ نہ بناسکے، انہوں نے آؤٹ آف 60 میں سے 55 پوائنٹ بنائے جب کہ سابق ریکارڈ 60 میں سے 56 کا ہے۔

نیوی نے مزید چار گولڈ میڈل لے کر گولڈ میڈل کی تعداد 7 کرلی ہے، اس وقت نیوی 7 گولڈ 4 سلور، 2 کانسی اور مجموعی طور پر 13 تمغوں کے ساتھ سر فہرست ہے۔

پاکستان آرمی کی شوٹنگ ٹیم 4 گولڈ، 6 سلور اور 3کانسی کے تمغوں کے ساتھ دوسری پوزیشن پر ہے۔

واپڈا ایک سلور میڈل کے ساتھ تیسرے، سندھ تین کانسی کے تمغوں کے ساتھ چوتھے اور پاکستان ائیر فورس 3 کانسی کے تمغوں کے ساتھ پانچویں نمبر پر ہے۔

مزید خبریں :