05 مارچ ، 2024
کراچی کی مقامی عدالت نے 3 کم عمر بچوں کو گلا دبا کر قتل کرنےکے ملزم کو عمرقید کی سزا سنادی۔
ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج غربی کی عدالت میں 3 کم عمر بچوں کو گلا دبا کر قتل کرنےکےکیس کی سماعت ہوئی۔
جرم ثابت ہونے پر عدالت نے ملزم حسنین کو عمرقید اور 15 لاکھ روپے جرمانےکی سزا سنائی۔
استغاثہ کے مطابق ملزم نے 2016 میں 12 سالہ نمرہ،7 سالہ علی اور 4 سالہ بچےکو گلا دبا کر قتل کردیا تھا، ملزم حسنین کو تینوں بچوں نے اپنےگھر چوری کرتے ہوئے دیکھا تھا۔
پولیس کے مطابق بچوں کے والد شریف الدین نے تھانہ مومن آباد میں مقدمہ درج کرایا تھا۔
وکیل مدعی مقدمہ لیاقت گبول کے مطابق ملزم حسنین مدعی مقدمےکے پکوان سینٹر پر کام کرتا تھا، ملزم نے 3 بچوں کو قتل کیا ہے، اسے سزائے موت سنائی جائے۔
وکیل مدعی مقدمہ کا کہنا ہےکہ ملزم کی سزا بڑھانے کے لیے سندھ ہائی کورٹ سے رجوع کریں گے۔