Time 07 مارچ ، 2024
پاکستان

9 مارچ سے بلوچستان میں بارشیں برسانے والے نئے سسٹم کی پیشگوئی

نئے سسٹم کی وجہ سے جنوب مغربی بلوچستان اور کیچ میں بارشوں کا امکان ہے: محکمہ موسمیات کی پیشگوئی— فوٹو: فائل
نئے سسٹم کی وجہ سے جنوب مغربی بلوچستان اور کیچ میں بارشوں کا امکان ہے: محکمہ موسمیات کی پیشگوئی— فوٹو: فائل

محکمہ موسمیات نے 9 مارچ سے ایران سے بلوچستان میں بارشیں برسانے والے نئے سسٹم داخل ہونے کی پیش گوئی کردی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق 9 مارچ سے ایران سے بلوچستان میں داخل ہونے والے بارشوں کے نئے سسٹم کی وجہ سے جنوب مغربی بلوچستان اور کیچ میں بارشوں کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بارشوں کے نئے سسٹم کے اثرات 11 سے 12 مارچ تک رہیں گے تاہم بارش کا نیا سسٹم زیادہ شدت کا نہیں ہوگا۔

دوسری جانب گزشتہ روز لاہور کے مختلف علاقوں سمیت چنیوٹ اور مالاکنڈ میں بوندا باندی تو کہیں تیز بارش اور ضلع استور میں برفباری کا سلسلہ جاری رہا۔

آج بالائی خیبر پختونخوا، شمالی پنجاب، گلگت بلتستان اور کشمیر میں کہیں کہیں ہلکی بارش یا برفباری کا امکان ہے۔

مزید خبریں :