محسن نقوی سینیٹ کا الیکشن لڑیں گے، مشیر داخلہ بنائے جانے کا امکان

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

سابق نگران وزیر اعلیٰ پنجاب اور پاکستان کرکٹ بورڈ کے موجودہ چیئرمین محسن نقوی سینیٹ کا الیکشن لڑیں گے۔

ذرائع کے مطابق محسن نقوی کو مشیرداخلہ بنائے جانے کا امکان ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ محسن نقوی چیئرمین پی سی بی کا عہدہ بھی برقرار رکھیں گے۔

واضح رہے کہ محسن نقوی موجودہ حکومت قائم ہونے سے قبل نگران وزیر اعلیٰ پنجاب کے  عہدے پر فائز تھے جبکہ وہ اس وقت چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ کی ذمہ داریاں نبھا رہے ہیں۔

مزید خبریں :