کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ردرفورڈ بھی پی ایس ایل چھوڑ گئے

اس سے قبل اسلام آباد یونائیٹڈ کے ایلکس ہیلز اور کراچی کنگز کے کیرن پولارڈ بھی پی ایس ایل چھوڑ کر واپس چلے گئے ہیں/فوٹوفائل
اس سے قبل اسلام آباد یونائیٹڈ کے ایلکس ہیلز اور کراچی کنگز کے کیرن پولارڈ بھی پی ایس ایل چھوڑ کر واپس چلے گئے ہیں/فوٹوفائل

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 9 کی فرنچائز کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ردرفورڈ بھی گھریلو مسائل کی وجہ سے پی ایس ایل چھوڑ گئے۔

ذرائع کے مطابق ردر فورڈ فیملی مسائل کی وجہ سے بارباڈوس روانہ ہوئے، اب اگر کوئٹہ گلیڈی ایٹرزپلے آف کیلئے کوالیفائی کرتی ہے  تو ان کی واپسی ممکن ہے۔

اس سے قبل اسلام آباد یونائیٹڈ کے ایلکس ہیلز اور  کراچی کنگز  کے کیرن پولارڈ بھی پی ایس ایل چھوڑ کر واپس چلے گئے ہیں، یہی نہیں یو اے ای کے عثمان خان بھی فیملی مسائل کی وجہ سے پی ایس ایل چھوڑ گئے تھے۔

مزید خبریں :