پاکستان
27 جنوری ، 2013

حکومت ،طاہرالقادری مذاکرات ، دھرنے کی شرکاکے مقدمات واپس

حکومت ،طاہرالقادری مذاکرات ، دھرنے کی شرکاکے مقدمات واپس

لاہور…لاہورمیں منہاج سیکریٹریٹ ماڈل ٹاوٴن میں علامہ طاہرالقادری اور حکومتی ٹیموں کے درمیان مذاکرات جاری ہیں۔ وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات قمر زمان کائرہ نے اجلاس میں بتایاکہ دھرنے کے شرکاء کے خلاف تمام مقدمات واپس لے لئے گئے ہیں۔تحریکِ منہاج القرآن کے اسلام آبادکی طرف لانگ مارچ اور پارلیمنٹ ہاوٴس کے سامنے دھرنے کے خاتمے پرحکومت اورعلامہ طاہرالقادری کے درمیان اسلام آباد ڈیکلریشن پر دستخط ہوئے تھے اور طے پایاتھاکہ27جنوری کو منہاج القرآن سیکریٹریٹ لاہورمیں معاہدے پرعملدرآمد پر پیش رفت اورقانونی وآئینی پہلووٴں پربات چیت کی جائے گی ، اِن مذاکرات کیلئے حکومتی اور اتحادی پارٹیوں کے ارکان چودھری شجاعت حسین اور مخدوم امین فہیم کی قیادت میں منہاج القرآن سیکریٹریٹ پہنچے اُن میں قمرزمان کائرہ،خورشیدشاہ، عباس آفریدی،مشاہدحسین سید،ڈاکٹر فاروق ستار،بابرغوری شامل ہیں،اجلاس کے دوران قمر زمان کائرہ نے بتایاکہ دھرنے کے شرکاء کے خلاف تمام مقدمات واپس لے لئے گئے ہیں۔

مزید خبریں :