پشاور: گزشتہ روز ہونے والے دھماکے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی

پشاور میں گزشتہ روز بورڈ بازار ناصر باغ روڈ پر ہونے والے دھماکے کی سی سی ٹی وی فوٹیج جیونیوز نے حاصل کرلی۔ 

فوٹیج میں موٹرسائیکل پر سوار 3 دہشت گردوں کو دیکھا جا سکتا ہے جو بورڈ بازار روڈ سے ناصر باغ روڈ کی طرف جا رہے ہیں۔

کچھ فاصلہ طے کرنے کے بعد دہشت گرد رکے تو زور دار دھماکا ہوگیا۔ اس دھماکے میں دو دہشت گرد ہلاک جبکہ ایک زخمی ہوا تھا۔ پولیس کے مطابق دھماکےمیں 4 سے5 کلو گرام بارودی مواد استعمال ہوا تھا۔ دوسری جانب زخمی دہشت گرد کو ہوش آگیا ہے اور اس کا بیان آج قلمبند کیا جائے گا۔

مزید خبریں :