پاکستان
27 جنوری ، 2013

نگراں حکومت کے آئینی طریقے پر حکومت اور اپوزیشن میں اتفاق ہے، وسیم سجاد

نگراں حکومت کے آئینی طریقے پر حکومت اور اپوزیشن میں اتفاق ہے، وسیم سجاد

اوکاڑہ…سابق چیئرمین سینیٹ وسیم سجاد نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کے پارلیمنٹ کے سامنے دھرنے کا سیاسی مقصد طاہرالقادری کے دھرنے کا مقابلہ کر نا ہے۔اوکاڑہ میں سابق ایم پی اے چودھری اکرام الحق کی رسم چہلم میں شرکت کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ صدر سے عہدہ چھوڑنے کا مطالبہ غیر آئینی ہے،وسیم سجادنے کہاکہ انتخابات اپنے مقررہ وقت پر ہوں گے،نگران حکومت کے قیام کیلئے آئینی طریقے کار پر حکومت اور اپوزیشن کے درمیان انڈراسٹینڈنگ موجود ہے۔

مزید خبریں :