2025 میں پی ایس ایل اور آئی پی ایل کے شیڈول کے ٹکراؤ کا امکان

پاکستان کرکٹ بورڈ پی ایس ایل 10 کے شیڈول کے لیے تین ونڈوز پر غور کررہا ہے اور سب سے موزوں ونڈو اپریل، مئی 2025 کی نظر آ رہی ہے__فوٹو: فائل
 پاکستان کرکٹ بورڈ پی ایس ایل 10 کے شیڈول کے لیے تین ونڈوز پر غور کررہا ہے اور سب سے موزوں ونڈو اپریل، مئی 2025 کی نظر آ رہی ہے__فوٹو: فائل

اگلے سال یعنی 2025 میں پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) اور انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے شیڈول کے ٹکراؤ کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ پی ایس ایل 10 کے شیڈول کے لیے تین ونڈوز پر غور کررہا ہے اور  سب سے موزوں ونڈو اپریل اور  مئی 2025 کی نظر آ رہی ہے۔

پی ایس ایل انتظامیہ آئی پی ایل سے شیڈول ٹکراؤ کے فوائد اور نقصانات پر غور کررہی ہے۔

مارچ میں چیمپئنز ٹرافی کی وجہ سے پی ایس ایل میچز کی ونڈو نہیں، ا س لیے چیمپئنز ٹرافی سے قبل فروری میں تین ہفتے کی ونڈو نکالنے پر بھی غور کیا جارہا ہے۔

فروری کی ونڈو کے لیے ان تاریخوں میں طے سہ فریقی سیریز کا شیڈول متاثر کرنا پڑ سکتا ہے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ پاکستان کو فروری 2025 میں نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقا سے سہ فریقی سیریز کی میزبانی کرنا ہے، ستمبر میں ایشیا کپ کے آس پاس کی ونڈو پر بھی غور کیا گیا ہے تاہم پی ایس ایل 10 کی ونڈو پر مزید مشاورت اگلی پی ایس ایل کونسل میٹنگ میں ہوگی۔

مزید خبریں :