13 مارچ ، 2024
آج کل مختلف انداز میں بارات لے جانے کا رواج پروان چڑھ رہا ہے جس میں کوئی مہنگی گاڑی تو کوئی بائیک پر اپنی دلہن کو لینے جاتا ہے لیکن ایک دلہے نے سب سے منفرد طریقہ آزمانے کی ٹھانی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست اترپردیش سے تعلق رکھنے والے انکت نامی ایک دلہے نے اپنی بارات کو یاد گار بنانے اور سب کی توجہ سمیٹنے کیلئے منفرد طریقہ اپنایا جو دلہے کو کافی مہنگا پڑگیا۔
میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ دلہا اپنی بارات میں گاڑی کے اوپر کھڑا تھا اور بارات ہائی وے سے گزررہی تھی جب کہ اس دوران ڈرون سے بارات کا فوٹو شوٹ بھی جاری تھا لیکن پولیس نے بارات کے رنگ میں بھنگ ڈال دی۔
ہائی وے پولیس کی جانب سے دلہے کو قانون کی خلاف ورزی پر روکا گیا اور گاڑی کو ضبط کرتے ہوئے دلہے کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی گئی۔