پاکستان
26 فروری ، 2012

ضمنی انتخابات:این اے 140قصور کا نتیجہ منسوخ کردیا گیا

ضمنی انتخابات:این اے 140قصور کا نتیجہ منسوخ کردیا گیا

قصور…ضمنی انتخابات میں این اے140قصور کا نتیجہ منسوخ کردیاگیاہے،ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسر طاہر منصور نیمیڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے بتایاکہ این اے140قصور کا نتیجہ منسوخ کردیاگیاہے اوراب قومی اسمبلی کے حلقے این اے140ہر پولنگ اسٹیشن کی لسٹوں کی ری چیکنگ ہوگی۔ قصور کے حلقہ این اے 140 میں الیکشن کمیشن کی طرف سے رات گئے نتائج کی تبدیلی کے بعد ہنگامہ ہوا تھا جس کے بعدنتائج روک کر دونوں امیدواروں کو بلا کر آج دوبارہ گنتی کا اعلان کیا گیا تھا۔غیر سرکاری نتائج کے مطابق آزاد امیدوار عظیم الدین لکھوی کو کامیاب قرار دیا گیا تھا لیکن رات گئے ان کے مد مقابل ملک رشید کی کامیابی کا اعلان کر دیا۔جس پر دونوں گروپوں کے حامی افراد نے ہنگامہ کھڑا کردیا ،الیکشن کمیشن نے نتائج روک کر دونوں امیدواروں کو آج دوپہر دو بجے بلا لیا تھا تاکہ ان کے سامنے گنتی کا عمل دوبارہ شروع کیا جاسکے۔

مزید خبریں :