Time 13 مارچ ، 2024
پاکستان

کراچی، نارتھ ناظم آباد سے بازیاب ہونے والے بہن بھائی بڑی خالہ کے گھر منتقل

اپنی مرضی سے گھر سے نکلے تھے، نانی اور خالہ گالیاں دیتی تھیں اور گھر کی صفائی کراتی تھیں، نانی اور خالہ کھانا بھی خراب دیتی تھیں: بچے کا بیان— فوٹو: پی پی آئی
اپنی مرضی سے گھر سے نکلے تھے، نانی اور خالہ گالیاں دیتی تھیں اور گھر کی صفائی کراتی تھیں، نانی اور خالہ کھانا بھی خراب دیتی تھیں: بچے کا بیان— فوٹو: پی پی آئی

کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد سے لاپتہ اوربازیاب ہونے والے بہن بھائی 12 سالہ ایان اور 11 سالہ انابیہ  کو خالہ کے گھر منتقل کردیا گیا۔

پولیس حکام کے مطابق دونوں بچوں کوان کی بڑی خالہ کےگھرمنتقل کردیاگیا اور گھر پر لیڈی پولیس بھی تعینات کردی گئی ہے۔

حکام نے بتایاکہ بچوں کو صبح عدالت میں پیش کیا جائے گا اور عدالتی فیصلےکی روشنی میں بچوں کی حوالگی مکمل کی جائے گی۔

خیال رہے کہ گزشتہ شب نارتھ ناظم آباد سے بہن بھائی لاپتہ ہوگئے تھے جو کئی گھنٹے بعد آج بازیاب ہوگئے۔

لاپتا ہونے والے ایان نے بیان دیا کہ ہم اپنی مرضی سے گھر سے نکلے تھے، نانی اور خالہ گالیاں دیتی تھیں اور گھر کی صفائی کراتی تھیں، نانی کےگھر سختی ہوتی تھی، نانی اور خالہ کھانا بھی خراب دیتی تھیں۔ 

ایان نے بتایا کہ ہم کورونا کے بعد سے اسکول بھی نہیں گئے تھے۔

مزید خبریں :