جرائم
Time 14 مارچ ، 2024

کراچی، کندھا ٹکرانے کے سبب گولیاں چل گئیں، فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ، دو زخمی

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

کراچی کے علاقے پاک کالونی میں کندھا ٹکرانے کے سبب گولیاں چل گئیں، فائرنگ کے واقعے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ دو افراد زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق پاک کالونی پرانا گولیمار میں مسجد سے نکلتے ہوئے کندھا ٹکرا جانے سے شروع ہونے والے جھگڑے میں گولیاں چل گئیں، فائرنگ سے تین افراد زخمی ہوگئے۔

زخمیوں کو طبی امداد کیلئے سول اسپتال منتقل کیا گیا تاہم عباس رحمان نامی زخمی شخص دوران علاج دم توڑ گیا۔

پولیس نے فائرنگ کے الزام میں 6 افراد کو حراست میں لیکر اسلحہ بھی برآمد کرلیا۔

دوسری جانب نارتھ کراچی سیکٹر 10 کے قریب ڈکیتی مزاحمت پر کی جانے والی فائرنگ سے ایک شخص شدید زخمی ہوگیا۔

ادھر گلشن حدید فیز ون میں گھر سے ایک شخص کی گلا کٹی لاش ملی، پولیس کا بتانا ہے کہ مقتول کی شناخت 65 سال کے شمن علی کے نام سے ہوئی ہے، لاش کو جناح اسپتال منتقل کرکے تحقیقات شروع کردی گئی۔

مزید خبریں :