دنیا
Time 14 مارچ ، 2024

غزہ میں بمباری کے ساتھ امداد تباہی، بربادی اور قتل عام کو نہیں روک سکتی: ملکہ رانیہ

اسرائیل نے صرف ایک مرتبہ دیکھا لیکن فلسطینی 156 بار اسرائیلی ’7 اکتوبر‘ جھیل چکے ہیں، اردن کی ملکہ رانیہ کا امریکی میڈیا کو انٹرویو—فوٹو: فائل
اسرائیل نے صرف ایک مرتبہ دیکھا لیکن فلسطینی 156 بار اسرائیلی ’7 اکتوبر‘ جھیل چکے ہیں، اردن کی ملکہ رانیہ کا امریکی میڈیا کو انٹرویو—فوٹو: فائل

اردن کی ملکہ رانیہ نے کہا ہے کہ اسرائیل نے صرف ایک مرتبہ 7 اکتوبر دیکھا، فلسطینی 156 بار اسرائیلی 7 اکتوبر جھیل چکے ہیں۔

امریکی میڈیا کو انٹرویو میں ملکہ رانیہ نے کہا کہ بمباری کے ساتھ امداد تباہی و بربادی اور قتل عام کو نہیں روک سکتی، غزہ میں جنگ فوری رکنی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ غزہ کے لوگوں کو زندگی کی بنیادی ضروریات سے محروم کرنے کا ذمہ دار اسرائیل ہے۔

ملکہ رانیہ کا کہنا تھا کہ فلسطینیوں کو بھوکا پیاسا رکھنا اسرائیل کا پیدا کردہ المیہ ہے، اسرائیل جو کچھ کر رہا ہے اسی وجہ سے فلسطینی، اسرائیل سے نفرت کرتے ہیں۔

مزید خبریں :