کھیل
Time 14 مارچ ، 2024

اسلام آباد یونائیٹڈ کے کھلاڑیوں کی دوران پرواز کہانی سنو گانا گانے کی ویڈیو وائرل

پاکستان سپر لیگ سیزن 9 کی ٹیم اسلام آباد یونائیٹڈ کے کھلاڑیوں کی دوران پرواز گانا گانے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

سوشل میڈیا پر اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم کی ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں پوری ٹیم جہاز میں سوار ہے۔

پرواز میں موجود کرکٹر اعظم خان اور نسیم شاہ کو گلوکار کیفی خلیل کا مشہور گانا 'کہانی سنو' گاتے دیکھا جاسکتا ہے۔

یہی نہیں بلکہ پوری ٹیم ہی کہانی سنو گانا گا رہی ہے جس کی ویڈیو کو سوشل میڈیا پر کافی پسند کیا جارہا ہے۔


مزید خبریں :