پاکستان
28 جنوری ، 2013

بروقت انتخابات سے ہی تبدیلی آئے گی، سید منور حسن

بروقت انتخابات سے ہی تبدیلی آئے گی، سید منور حسن

لاہور....جماعت اسلامی کے امیر سید منور حسن نے کہا ہے کہ بروقت انتخابات سے ہی تبدیلی آئے گی، ایسے انتخابات جو عدل و انصاف پر مبنی ہوں انہیں شفاف کہا جائے گا۔جماعت اسلامی کے تحت الحمرا ہال لاہور میں قومی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی سید منور حسن نے کہا کہ ان کی جماعت ایسے انقلاب کی قائل نہیں جس سے افراتفری اور انتشار پھیلے۔بروقت انتخابات سے ہی تبدیلی آئے گی۔ن لیگ کے خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ ملک کی سیاسی جماعتوں میں سے صرف جماعت اسلامی ہی میں جمہوریت ہے، مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ پاکستان کے پاس تھوڑا وقت ہے،ملک کو باوقار اور ترقی یافتہ ملک بنانے کے لیے بیرونی ڈکٹیشن سے انکار کرنا ہو گا۔ بھکاری اپنی تقدیر کے فیصلے خود نہیں کرتے۔

مزید خبریں :