28 جنوری ، 2013
کراچی....عوام کے خیال میں ملک کا سب سے بڑا مسئلہ دہشت گردی نہیں ہے، اکثریت نئے صوبے کے حق میں نہیں ہے، سب سے مقبول جماعت حکمراں پیپلزپارٹی یا تحریک انصاف نہیں ہے، آئی آر آئی کی جانب سے کےے گئے عوامی سروے کے حیران کن نتائج کے مطابق عوام کے خیال میں ملک کا سب سے بڑا مسئلہ دہشت گردی نہیں ہے، جبکہ ملک کے عوام کی اکثریت نئے صوبے کے حق میں نہیں ہے۔ سروے کے مطابق پیپلز پارٹی یا تحریک انصاف سب سے زیادہ مقبول نہیں ہیں۔نومبر 2012 میں کرائے گئے اس سروے میں 4997 افراد نے حصہ لیا ،،جن میں ناخواندہ سے لے کر اعلیٰ تعلیم یافتہ لوگوں نے اپنی رائے کا اظہار کیا۔