28 جنوری ، 2013
بھارت نے آب دوز سے بیلسٹک میزائل فائر کرنے کا تجربہ کیا ہے۔ سائنس دانوں کا دعویٰ ہے کہ تجربہ مکمل طور پر کامیاب رہا ۔ بی او 5 بیلسٹک میزائل خلیج بنگال سے فائر کیا گیا۔بھارت کی ڈیفنس ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن کے مطابق بی او فائیو بیلسٹک میزائل خلیج بنگال میں سب میرین لانچ پیڈ سے فائر کیا گیا۔ تجربے کے دوران تمام طے شدہ اہداف حاصل کرلئے گئے۔ بی او فائیو بیلسٹک میزائل 1500 کلومیٹر تک ہدف کو نشانہ بناسکتا ہے۔