دنیا
Time 16 مارچ ، 2024

برطانیہ میں مسجد سے گھر آنیوالے پاکستانی نژاد کمسن پر چاقو سے حملہ

13 سالہ پاکستانی نژاد کمسن مسجد سے گھر واپس جارہا تھا کہ حملہ آوروں نے چاقو کے وار سے اسے لہو لہان کردیا/ فوٹو فائل
13 سالہ پاکستانی نژاد کمسن مسجد سے گھر واپس جارہا تھا کہ حملہ آوروں نے چاقو کے وار سے اسے لہو لہان کردیا/ فوٹو فائل

برطانیہ میں مسجد سے گھر آنیوالے پاکستانی نژاد کمسن بچے کو غنڈہ گردی کا نشانہ بنایا گیا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ اسکاٹ لینڈ میں گلاسگو کا کوئنز پارک کے قریب پیش آیا جہاں 13 سالہ پاکستانی نژاد کمسن مسجد سے گھر واپس جارہا تھا کہ حملہ آوروں نے چاقو کے وار سے اسے لہو لہان کر دیا۔

پولیس کے مطابق واقعے کی اطلاع ملتے ہی کمسن کو شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اس کا علاج جاری ہے اور اس کی حالت خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے۔

متاثرہ فیملی کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ کمسن بچے کی کمر پر زخم آئے ہیں، زخم گہرے ہونے کی وجہ سے اس کا پھیپھڑا بھی متاثر ہوا ہے۔

پولیس کے مطابق پارک کے قریب سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے حملہ آوروں کو گرفتار کرکے انہیں عدالت میں پیش کر دیا گیا ہے اور واقعے کی ہر پہلو سے تحقیقات کی جا رہی ہے۔

مزید خبریں :