600 میگاواٹ سولر پاور پروجیکٹ، این ٹی ڈی سی نے 2553 ایکڑ اراضی حاصل کرلی

ان منصوبوں سے مہنگی بجلی پر انحصار کم کرنے میں مدد ملے گی، ترجمان این ٹی ڈی سی— فوٹو:فائل
ان منصوبوں سے مہنگی بجلی پر انحصار کم کرنے میں مدد ملے گی، ترجمان این ٹی ڈی سی— فوٹو:فائل

نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی (این ٹی ڈی سی) نے مظفر گڑھ میں 600 میگاواٹ سولر پاور پروجیکٹ لگانے کیلئے 2553 ایکڑ اراضی حاصل کرلی۔

ترجمان این ٹی ڈی سی کے مطابق 600میگاواٹ کا سولر پاورمنصوبہ مظفر گڑھ کے تحصیل چوک سرور شہید میں لگایا جائے گا۔

 ترجمان این ٹی ڈی سی کا کہنا ہے کہ اس منصوبے سے مہنگی بجلی پر انحصار کم کرنے میں مدد ملے گی۔

ترجمان نے بتایاکہ اسی طرح کے دو مزید منصوبوں کیلئے لیہ اورجھنگ میں بھی اراضی حاصل کی جارہی ہے۔ 

لیہ میں 1200 اور جھنگ میں 600 میگاواٹ کا سولرپروجیکٹ لگایا جائےگا۔ ان تین منصوبوں سے 2400 میگاواٹ شمسی توانائی حاصل ہو گی۔

مزید خبریں :