جرائم
Time 17 مارچ ، 2024

بہاولنگر: دوہرے قتل کی لرزہ خیز واردات، بھائیوں کے ہاتھوں بہن اور ایک نوجوان قتل

مقتولین کی لاشیں پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کردی گئی ہیں اور واقعے کی تحقیقات جاری ہیں: پولیس__فوٹو: فائل
مقتولین کی لاشیں پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کردی گئی ہیں اور واقعے کی تحقیقات جاری ہیں: پولیس__فوٹو: فائل

بہاولنگر چک امروکا میں دوہرے قتل کی لرزہ خیز واردات پیش آئی ہے۔

پولیس کے مطابق بھائیوں نے غیرت کے نام پر بہن اور ایک نوجوان کو ٹوکے کے وار کرکے قتل کردیا اور  فرار ہوگئے۔

پولیس کا بتانا ہے کہ مقتولین کی لاشیں پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کردی گئی ہیں اور واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔

چند روز قبل بہاولنگر میں خاتون کے ساتھ پولیس اہلکار کی مبینہ زیادتی کا واقعہ بھی سامنے آیا تھا، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے خاتون سے پولیس اہلکار کی مبینہ زیادتی کے واقعے کا نوٹس بھی لے لیا۔

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے آرپی اوبہاولپور سے واقعہ کی رپورٹ طلب کی ہے۔