Time 17 مارچ ، 2024
پاکستان

رمضان میں مسافروں کی کمی کے باعث کراچی سے جانیوالی 19 پروازیں منسوخ

ائیر بلیو کی کراچی سے لاہور کی پرواز پانچ گھنٹے تاخیر سے شام 5 بجے شیڈول کردی گئی__فوٹو: فائل
ائیر بلیو کی کراچی سے لاہور کی پرواز پانچ گھنٹے تاخیر سے شام 5 بجے شیڈول کردی گئی__فوٹو: فائل

رمضان المبارک کے دوران مسافروں کا کم لوڈ ہونے کے باعث کراچی سے جانے والی 19 پروازیں منسوخ کردی گئیں۔

سول ایوی ایشن (سی اے اے) ذرائع کے مطابق ائیر سیال کی کراچی سے اسلام آباد  اور فلائی جناح کی پرواز منسوخ کردی گئی ہے۔

پی آئی اے کی کراچی سے اسلام آباد ،امارات ائیر کی کراچی سے دبئی کی پرواز ، فلائی جناح کی کراچی سے لاہور، فلائی بغداد کی کراچی سے بغداد، پی آئی اے کی کراچی سے جدہ کی پرواز منسوخ کردی گئی۔

اس کے علاوہ پی آئی اے کی کراچی سے اسلام آباد، ائیرسیال کی کراچی سے لاہور، عراقی ائیرویز کی کراچی نجف، سیرین ائیر کی کراچی سے لاہور، ائیربلو کی کراچی سے اسلام آباد، سری لنکن ائیر کی کراچی سے کولمبو، ایربلیو کی کراچی سے دبئی، پی آئی اے اور ائیر بلیو کی شام7 بجے کی کراچی سے لاہور کی پروازیں بھی منسوخ کردی گئی ہیں۔

امارات ائیر کی کراچی سے دبئی جانے والی شام 7 بجے کی پرواز، ائیربلیو کی رات 8 بجے کی کراچی سے لاہور کی پرواز بھی منسوخ کردی گئی ہے۔

ادھر ائیر بلیو کی کراچی سے لاہور کی پرواز  پانچ گھنٹے تاخیر سے شام 5 بجے شیڈول کردی گئی۔

ذرائع سی اے اے کے مطابق رمضان المبارک کے دوران مسافروں کا لوڈ انتہائی کم ہونے پر پروازیں منسوخ کی گئی ہیں۔

مزید خبریں :