17 مارچ ، 2024
وفاقی وزیر پیٹرولیم مصدق ملک کا کہنا ہےکہ سردیوں میں بجلی کا استعمال بڑھانے کے لیے قیمتوں میں کمی کی تجویز پیش کی گئی ہے۔
پروگرام ’جیو پاکستان‘ میں گفتگو کرتے ہوئے مصدق ملک کا کہنا تھا کہ اپریل سے ستمبر تک 35 ہزار میگاواٹ بجلی کی ضرورت ہے، سردیوں کے مہینوں میں بجلی کی کھپت 10 ہزار میگاواٹ رہ جاتی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ سردیوں میں بجلی کی ڈیمانڈ بڑھانے کی پالیسی مرتب کررہے ہیں۔ تجویز ہےکہ سردیوں میں بجلی کی قیمت کم کردی جائے تاکہ استعمال بڑھ جائے۔
مصدق ملک نے نجکاری کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بلاول بھٹو کے ساتھ بیٹھیں گے تو نجکاری پر بات چیت کریں گے۔ ہم پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائنز (پی آئی اے) کا 700سے 800 ارب کا قرضہ بیچ رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچانے کے لیے جو کوششیں کررہے ہیں وہ اپنی نسلوں کے لیے ہیں۔