پاکستان
28 جنوری ، 2013

خیبر ایجنسی:کالعدم تنظیموں میں جھڑپیں جاری، ہلاکتوں کی تعداد81ہوگئی

خیبر ایجنسی:کالعدم تنظیموں میں جھڑپیں جاری، ہلاکتوں کی تعداد81ہوگئی

باڑہ…خیبر ایجنسی کی وادی تیراہ میں 4 روز سے کالعدم انصار الاسلام اور تحریک طالبان پاکستان کے درمیان جھڑپیں جاری ہیں۔ آج کی جھڑپ میں اب تک 10 شدت پسند ہلاک ہوئے ہیں۔ جبکہ 4 روز میں مرنے والے شدت پسندوں کی مجموعی تعداد 81 ہوگئی ہے۔ خیبرایجنسی 4 روز سے شدت پسندوں کے لئے میدان جنگ بنا ہوا ہے۔ کالعدم تحریک طالبان پاکستان علاقوں پر قبضہ کرنے کے لئے مقامی کالعدم تنظیم انصارالاسلام سے جنگ کر رہی ہے۔ جن علاقوں میں یہ لڑائی جاری ہے ان میں وادی تیرہ ، باڑہ اور جمرود شامل ہیں۔رات کے وقت جنگ بندی اور صبح میں دوبارہ لڑائی شروع ہوتی جاتی ہے۔بھاری ہتھیاروں سے لیس شدت پسندوں کی لڑائی میں اب تک درجنوں جنگجو ہلاک اور کئی زخمی ہوچکے ہیں۔ صورتحال کے باعث سیکڑوں خاندان علاقہ بدر ہوگئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق کالعدم انصار الاسلام مقامی تنظیم ہے جو تحریک طالبان کو اپنے علاقے میں ٹھکانے دینے کو تیار نہیں۔ جبکہ تحریک طالبان وادی تیرہ میں اپنے لیے محفوظ ٹھکانوں کی تلاش میں ہے ۔اور یہی بات دونوں گروپوں میں تصادم کاباعث ہے ۔

مزید خبریں :