28 جنوری ، 2013
اسلام آباد…ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے مجوزہ ترمیمی بل کے خلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی۔درخواست ایک شہری سید محمود اختر نقوی کی جانب سے دائر کی گئی ہے جس میں سیکرٹری تعلیم ، چیف الیکشن کمشنر سمیت 12 افراد کو فریق بنایا گیا ، درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ مشکوک جعلی ڈگریوں کے حامل افراد ایچ ای سی کو سبق سکھانے کو تیار ہیں لہٰذا اُنہیں آرٹیکل 62 اور 63 کے تحت نااہل قرار دے کر تنخواہ اور مراعات واپس وصول کی جائیں،درخواست کے ہمراہ دی نیوز کے ایڈیٹر انوسٹی گیشن انصار عباسی کی خبر کا بھی حوالہ دیا گیا ہے۔