28 جنوری ، 2013
پسنی…بلوچستان کے علاقے پسنی میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے دو سیکیورٹی اہلکاروں سمیت تین افراد جاں بحق ہوگئے۔پولیس کے مطابق گوادر کے علاقے پسنی بازار میں نامعلوم مسلح موٹرسائیکل سواروں نے تین سیکیورٹی اہلکاروں کو جدید اسلحہ سے گولیوں کا نشانہ بنایا،فائرنگ کے نتیجے میں دو سیکیورٹی اہلکار موقع پر جاں بحق جبکہ ایک اہلکار زخمی ہوگیا جبکہ گولیوں کی زد میں آکر قریب موجود ایک دکاندار بھی جاں بحق ہوگیا۔