پاکستان
28 جنوری ، 2013

اے این پی نے قیام امن کیلئے قبائلی جرگے کی تجویز مان لی، عبدالغفورحیدری

اے این پی نے قیام امن کیلئے قبائلی جرگے کی تجویز مان لی، عبدالغفورحیدری

پشاور…عوامی نیشنل نے جے یو آئی ف کی یہ تجویز قبول کرلی کہ دہشت گردی کے خاتمے کے لئے بلائی جانے والی آل پارٹیز کانفرنس میں قبائلی گرینڈ جرگے کوطالبان سے مذاکرات کا ٹاسک سونپ دیا جائے۔جمعیت علمائے اسلام کے سیکریٹری جنرل مولانا عبدالغفورحیدری نے جیو نیوز کو بتایا کہ مولانافضل الرحمان نے اسفندیارولی خان کو دہشت گردی کے خاتمے کے لئے قبائلی گرینڈ جرگے کو مرکزی کرداردینے کی تجویزدی۔ اے این پی کے سربراہ نے یہ تجویز قبول کرلی ہے۔

مزید خبریں :