Time 19 مارچ ، 2024
پاکستان

کراچی: 2 روز قبل پانی کی مین لائن میں گرنے والی بچی کی لاش نکال لی گئی

بچی کی لاش وقوعہ سے 2 کلو میٹر دور لائن سے ملی، اس وجہ سے اتوار سے دھابیجی پمپنگ اسٹیشن سے پانی کی سپلائی بند تھی/ فائل فوٹو
بچی کی لاش وقوعہ سے 2 کلو میٹر دور لائن سے ملی، اس وجہ سے اتوار سے دھابیجی پمپنگ اسٹیشن سے پانی کی سپلائی بند تھی/ فائل فوٹو

کراچی: 2 روز قبل گھگھر پھاٹک کے قریب پانی کی مین لائن میں گرنے والی بچی کی لاش نکال لی گئی۔

بچی کی لاش نکالنے کے لیے کیے جانے والے ریسکیو آپریشن میں پاک بحریہ کے غوطہ خور، ریسکیو رضا کار اور واٹرکارپوریشن کی ٹیم نے حصہ لیا۔

ایکسیئن واٹرکارپوریشن کے مطابق بچی کی لاش وقوعہ سے 2 کلو میٹر دور لائن سے ملی، اس وجہ سے اتوار سے دھابیجی پمپنگ اسٹیشن سے پانی کی سپلائی بند تھی۔

ایکسیئن واٹرکارپوریشن نے بتایا کہ سپلائی بند ہونے کے باعث بن قاسم، فیوچر کالونی اور بھینس کالونی کے علاقے متاثر رہے جب کہ بچی کی لاش ملنے کے بعد پمپنگ اسٹیشن سے پانی کی فراہمی بحال کردی گئی ہے۔

مزید خبریں :