28 جنوری ، 2013
لاہور…لاہورہائیکورٹ نے 350 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے صارفین سے فیول ایڈجسٹمنٹ چارجز کی وصولی غیرقانونی قرار دے دیعدالت نے350یونٹوں سے زیادہ بجلی استعمال کرنے والے صارفین سے فیول ایڈجسٹمنٹ چارجزکی وصولی کا معاملہ نیپرا کو بھجوا دیااور ہدایت کی کہ اس حوالے سے قانون کے مطابق فیصلہ کیا جائے،عدالت کے روبرو مختلف صنعتی یونٹوں،اداروں اور گھریلو صارفین نے بجلی کے بلوں کے ذریعے فیول ایڈجسٹمنٹ چارجز کی وصولی کے قانونی جواز کو چیلنج کررکھاتھا ،واضح رہے کہ عدالت نے پہلے ہی 350یونٹوں تک بجلی استعمال کرنے والے صارفین سے فیول ایڈجسٹمنٹ چارجز کی وصولی پر حکم امتناعی جاری کر رکھا تھا۔