کھیل
Time 19 مارچ ، 2024

چیئرمین پی سی بی کا کراچی اسٹیڈیم کا دورہ، ویوکوبہتربنانےکیلئے کیا ہدایت کی؟

محسن نقوی نے نیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں فراہم سہولتوں پر عدم اطمینان کا اظہار کیا__فوٹو: اسکرین گریب
محسن نقوی نے نیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں فراہم سہولتوں پر عدم اطمینان کا اظہار کیا__فوٹو: اسکرین گریب

کراچی چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے نیشنل کرکٹ اسٹیڈیم کراچی کا دورہ کیا جس میں انہوں نے  اسٹیڈیم میں شائقین کرکٹ کے لیے سہولتوں کاجائزہ لیا۔

محسن نقوی نے نیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں فراہم سہولتوں پر عدم اطمینان کا اظہار کیا اور میچ کے ویوکو بہتربنانےکے لیے انکلوژرکے حفاظتی جنگلے مزید آگے بڑھانے کی ہدایت کی۔

چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ اسٹیڈیم میں نشستوں کوبہتراور آرام دہ ہونا چاہیے، اسٹیڈیم کی عمارت کو بہتر اور خوبصورت بنایا جائے جب کہ اسٹیڈیم کی دیکھ بھال پر مستقل و خصوصی توجہ دی جائے۔

مزید خبریں :