پاکستان
28 جنوری ، 2013

قبائلی علاقوں کی 10ہزارخواتین نے کمپیوٹرائرڈ شناختی کارڈز بنوالئے

قبائلی علاقوں کی 10ہزارخواتین نے کمپیوٹرائرڈ شناختی کارڈز بنوالئے

پشاور…2013کے عام انتخابات کے لیے 10ہزار قبائلی خواتین نے کمپیوٹزائزڈ شناختی کارڈ بنوالیے ہیں اور اس سال انتخابات میں فاٹا سے تقریبا ساڑھے 5لاکھ خواتین اپنا حق رائے دہی استعمال کر سکیں گی۔نادراذرائع کے مطابق گذشہ تین مہینوں کے دوران فاٹا کی تقریبا 10 ہزار خواتین کو نئے شناختی کارڈ جاری کیے گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق ان خواتین کے پاس اب تک کمپیوٹرائزڈ شناختی کارڈ موجود نہیں تھے۔ قبائلی علاقوں میں تصویر کی شرط کے باعث خواتین قومی شناختی کارڈ بنانے سے گریز کرتی ہیں۔ تاہم دسمبر کے مہینے تک قبائلی خواتین ووٹرز کی کل تعداد میں دس ہزار ووٹرز کی تعداد بڑھی ہے۔ الیکشن کمیشن کے مطابق نئی فہرستوں میں قبائلی علاقوں میں ووٹرز کی کل تعداد15لاکھ 56ہزار 492ہے جس میں خواتین 5لاکھ 14ہزار 755ہیں۔ جبکہ مرد ووٹرز کی تعادد 10لاکھ 41ہزار سات سو چالیس ہے 2007 کی انتخابی فہرستوں کے مطابق قبائلی خواتین ووٹرز کی کل تعداد چودہ لاکھ نو ہزار نو سو بارہ تھی اس طرح مجموعی طور پر قبائلی علاقوں میں رجسٹرڈ ووٹر کی تعداد میں ڈیڑھ لاکھ کا اضافہ ہوا ہے ۔

مزید خبریں :