28 جنوری ، 2013
کراچی …کراچی سہراب گوٹھ انڈسٹریل ایریا چوکی پر نامعلوم افراد نے حملہ کر دی۔جس میں پولیس موبائل سمیت دو گاڑیاں اور چار موٹر سا ئیکل نذر آتش کر دی گئی۔کراچی ایوب گوٹھ کے علاقے میں گذشتہ شب نامعلوم افراد نے حسن نامی ایک شخص کو فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا جس کے بعد آج صبح مشعل افراد نے ایوب گوٹھ کے علاقے میں واقع انڈسٹریل ایریا میں پولیس چوکی پر حملہ کر دیا جس کے نتیجے میں دو پولیس اہلکار زخمی ہوگئے مشتعل افراد نے چوکی پر کھڑی پولیس موبائل ،ایک کار اور پولیس اہلکاروں کی چار موٹرسائیکلوں کو بھی نذر آتش کر دیا اور چوکی پر فائرنگ توڑ پھوڑ بھی کی۔واقع کے بعد پولیس کی اضافی نفری کو طلب کر لیا گیا جس کے بعد پولیس اور مظاہرین میں فائرنگ کا تبادلہ ہو ا اور ملزمان فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئے۔پولیس کے مطابق ہنگامہ آرائی ،توڑ پھوڑ اور پولیس چوکی پر حملے کے الزام میں ایک درجن سے زائد افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔