Time 21 مارچ ، 2024
پاکستان

سندھ حکومت رفعت مختار کی جگہ غلام نبی میمن کو آئی جی سندھ لگانا چاہتی ہے: ذرائع

راجہ رفعت مختار/غلام نبی میمن__فوٹو: فائل
راجہ رفعت مختار/غلام نبی میمن__فوٹو: فائل

کراچی: سندھ حکومت راجہ رفعت مختار کے بجائے غلام نبی میمن کو آئی جی سندھ لگانا چاہتی ہے۔

آئی جی سندھ کی تقرری میں تاخیرکے  معاملے پر ذرائع کا بتانا ہے کہ سندھ حکومت نے دو ہفتے قبل آئی جی سندھ کے لیے غلام نبی میمن کا نام تجویز کیا تھا۔

غلام نبی میمن اس سے قبل ایڈیشنل آئی جی کراچی اور آئی جی سندھ رہ چکے ہیں۔

ذرائع کے مطابق آئی جی سندھ کی تقرری میں تاخیرپر وزیر اعلیٰ سندھ وفاق سے تشویش کا اظہارکر چکے ہیں۔

اس سے قبل وزیر داخلہ سندھ ضیا الحسن لنجار کا کہنا تھا کہ آئی جی سندھ کی تقرری میں تاخیر اتحادی معاہدے کی خلاف ورزی ہے، صوبے میں امن و امان کی صورتحال اس وقت ابتر ہے، صورتحال بہتر کرنے کے لیے فوری انتظامی فیصلوں کی ضرورت ہے۔

ضیا الحسن لنجار کا کہنا تھا کہ آئی جی سندھ کے تقرر میں تاخیر اتحادی معاہدے کی خلاف ورزی ہے۔

انہوں نے کہا کہ آئی جی سندھ پولیس کے لیے نام 4 مارچ کو بھیجے تھے، 20 مارچ ہو چکی لیکن وفاقی حکومت نے آئی جی سندھ پولیس کا تقرر نہیں کیا۔

وزیر داخلہ سندھ کا کہنا تھا کہ غیرضروری تاخیر سے قیام امن کی کوششوں کو نقصان پہنچ رہا ہے۔

مزید خبریں :